• news

مسلم لیگ ن کا پنجاب اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرانے کا فیصلہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی اجلاس کے لئے ریکوزیشن جمع کرانے کا فیصلہ کرلیا‘ فیصلہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ہدایت پر کیا گیا۔ بدھ کو مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی اجلاس کے لئے ریکوزیشن جمع کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ فیصلہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ہدایت پر کیا گیا۔ ریکوزیشن جمع ہونے کے بعد 15 روز کے اندر اجلاس بلانا لازم ہے۔ ریکوزیشن جمع کروانے والوں میں چودھری محمد اقبال، ملک ندیم کامران، سمیع اللہ خان شامل تھے۔ ریکوزیشن پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری عرفان بھٹی کے پاس جمع کرائی گئی۔ ریکوزیشن میں سپیکر سے استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلاکر لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت بلدیاتی نظام، گیس اور اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافے اور پنجاب میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر غور کیا جائیں۔ قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اجلاس بلانے کا مقصد لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت بلدیاتی نمائندوں کے استحقاق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن