• news

کیپٹن (ر) صفدکی طبیعت ناساز ہسپتال منتقل ،مختلف ٹیسٹ کیے گئے

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) محمد صفدرکی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہوگئی اور انہیں نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ انہیں معدے اور دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال لے جایا گیا ہے جہاں انکا آپریشن بھی متوقع ہے۔ انکے متعدد ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں چند روز ہسپتال میں ہی رہنے کی ہدایت کی ہے۔ انہیں بیرون ملک بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن