• news

بھارت میں سپریم کورٹ کی کارروائی براہِ راست دکھانے کی اجازت

نئی دہلی(این این آئی ) سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کی عدالت میں عدالتی کارروائی کی لائیو سٹریمنگ پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی اجازت دے دی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق عدالتِ عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عوام اور سائلین کی عزت اور حفاظت کے لیے بہت جلد ضابطہ اخلاق ترتیب دیا جائے گا۔ بھارتی عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیے کہ لائیو سٹریمنگ سے عدالتی نظام میں شفافیت آئے گی، جبکہ یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن