• news

کرپشن سکینڈل: سابق ملائیشین خاتون اول سے 11گھنٹے پوچھ گچھ، گرفتاری کا خدشہ

جکارتہ (انٹرنیشنل ڈیسک) لگژری ہینڈ بیگز، بیش قیمت جیولری اور شاپنگ کیلئے دوسرے ملکوں کا رُخ کرنے والی ملائیشیا کی سابق خاتون اول اور سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی اہلیہ روسماہ منصور پر کرپشن سکینڈل میں جلد فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ روسماہ منصور آج دوسری دفعہ اینٹی کرپشن کمشن کے سامنے پیش ہوئیں، 11گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔ مقامی میڈیاکے مطابق تحقیقاتی کیس کو جلد نمٹا کر ملائیشیا کی سابق خاتون اول فرد جرم عائد کرنے والے ہیں اور انہیں گرفتار بھی کئے جانے کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ زیرحراست نجیب رزاق پر سرکاری فنڈ سے لاکھوں ڈالر اپنے اکائونٹ میں منتقل کرنے سمیت 32 الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب کوالالمپور میں چھاپوں کے دوران روسما منصور کی 273 ملین ڈالر کی لگژری اشیاء قبضے میں لی گئی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن