منصوبہ تیار ، حکومتی اجازت ملتے ہی پاکستان سے جنگ شروع کردینگے ، بھارتی آرمی چیف کی ایک اور بڑھک
نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف زبانی محاذ کھولتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ ڈھنڈورا پیٹ کر نہیں ہوتی، حکومتی اجازت ملتے ہی جنگ کا آغاز کر دیا جائے گا، بھارتی فوج پورے پلان کے ساتھ میدان میں اترے گی، بھارت پاکستان کو دہشتگردوں کی پشت پناہی سے روکنے کے لئے آخری حد تک جائے گا، جب تک پاکستان کی نیت پر یقین کامل نہیں ہو گا پاک بھارت مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ہمارا پلان تیار ہے، ضروری نہیں کہ سرجیکل سٹرائیک ہوں، لیکن کارروائی کرسکتے ہیں۔ بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیاں رکنے کا نام ہی نہیں لے رہیں، پاکستان کو مجبور کریں گے کہ دہشتگردوں کی مدد نہ کرے۔ دو روز قبل بھی بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے لیکن تفصیل نہیں بتا سکتا۔