سٹیج ڈرامہ ’’پیار دو ادھار دو‘‘ کی نمائش کل سے شروع ہوگی
لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ آفرین پری کی شالیمارتھیٹرکی انتظامیہ کے ساتھ چھ ماہ بعد ناراضگی ختم ہوگئی ،وہ 28ستمبرکووہاں نئے ڈرامے پیارد واد ھار دومیں اپنے فن کامظاہر ہ کریںگی ۔ تقریباً چھ ماہ قبل آفرین پری کا ڈرامہ پروڈیوسرملک طارق اورہدایتکارڈاکٹراجمل ملک کے ساتھ اختلاف پیدا ہو گیاتھاجس کے باعث نے اداکارہ وہاں کام نہیںکررہی تھیں۔اب انکی صلح ہوگئی ہے اور آفرین پری نئے ڈرامے پیاردوادھاردومیںاپنے فن کامظاہر ہ کریںگی ۔ کاسٹ میں آفری پری کے علاوہ آشاچودھری ،شاہد خان ، سرفرا زوکی ،گڈوکمال اوردیگرشامل ہیں۔