فنکاروں‘ہنرمندوں کے وفدکی صوبائی وزیراطلاعات وثقافت سے ملاقات
لاہور(کلچرل رپورٹر)فنکاروں اورہنرمندوں کے ایک وفد نے گزشتہ روزصوبائی وزیراطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان سے پلاک میںملاقات کی ۔اس موقع پرڈی جی پلاک ڈاکٹرصغری صدف بھی موجود تھیں۔ فنکاروں اور ہنرمندوں میں فلمسٹار شاہد،نشو،راشدمحمود،ترنم ناز، انوررفیع، سیدنور، محمدپرویزکلیم، مسعودبٹ ، ناصرادیب، عمران فاروقی، آصف جاوید اور دیگرشامل تھے ۔اس موقع پرفلمی صنعت سے وابستہ افرادنے مطالبہ کیاہے حکومتی سطح پرجدیدٹیکنالوجی امپورٹ کی جائے اورتکنیک کاروںکے بچوںکوتربیت کیلئے بیرون ملک بھجاجائے ۔فنکاروں کاکہناتھاکہ کیٹیگریزکی مطابق ان کے وظیفوں میںاضافہ کیاجائے جس پرصوبائی وزیرثقافت نے انہیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔انکاکہناتھاکہ حکومت فن وثقافت کے فروغ کیلئے اقدامات کرے گی ۔