• news

پی سی بی حکام پروفیشنل ازم سے عاری ہیں:سٹیو رکسن

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فیلڈنگ کوچ سٹیو رکسن نے کہا ہے کہ پی سی بی حکام پروفیشنل ازم سے عاری ہیں، عملے کو وقت پر تنخواہیں نہیں ملتی۔اگر پی سی بی چاہتا ہے کہ کوئی باہر سے آکر کام کرے تو اس کا خیال بھی رکھیں۔ پی سی بی اپنے طرز عمل سے اچھے لوگ کھو رہا ہے اور اس رویے کو بہتر نہ کرنے تک ورلڈکپ کی اچھی تیاری نہیں ہوسکتی۔سٹیو رکسن کے مطابق پی سی بی حکام کو بتایا تھا کہ مجھے اس نوکری کی ضرورت نہیں وہ مجھے ناراض کر رہے ہیںلیکن میں نے پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچز کے ساتھ بہت انجوائے کیا۔یاد رہے کہ سٹیورکسن نے 2 سال کے بعد مزید کام جاری نہ رکھنیکا فیصلہ کیا تھا اور جون 2018میں فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں چھوڑی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن