• news

قائداعظم ٹرافی، نیشنل بنک کے حماداعظم کامران غلام کی سنچریاں‘پوزیشن مستحکم

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) قائد اعظم کرکٹ ٹرافی چوتھے مرحلے میں نیشنل بنک کی اسلام آباد کے خلاف چار روزہ میچ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی، نیشنل بنک کی ٹیم اسلام آباد کی پہلی اننگز 167 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 454 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، اسلام آباد نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں پر 48 رنز بنا لئے تھے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 239 رنز درکار ہیں۔ کو ڈائمنڈ کلب گرائونڈ اسلام آباد میں شروع ہونے والے میچ کے دوسرے روز نیشنل بنک نے 140 رنز 5 کھلاڑی ا?ئوٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو کامران غلام 6 اور حماد اعظم 15 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں بلے بازوں نے ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچریاں سکور کر کے ٹیم کی پوزیشن مضبوط کر دی، حماد اعظم 157 اور کامران 111 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد ندیم نے 4 اور حضرت شاہ نے 2 وکٹیں لیں۔ راولپنڈی نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 227 رنز بنا کر مجموعی طور پر 210 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے،

ای پیپر-دی نیشن