• news

آذربائیجان نے نئی قسم کے انتہائی تباہ کن لیزر گائیڈڈ بم تیار کر لئے

باکو (نیٹ نیوز) آذربائیجان نے نئی قسم کے فضائی بموں کی پیداوار شروع کر دی ہے،نئی طرز کا یہ بم ترک کمپنی کے تعاون سے تیار کیا جارہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق یہ انتہائی تباہ کن بم ہے، جس کا وزن 250 کلو گرام ہے،جو ساتھ ہی لیزر گائیڈڈ بھی ہے اوراس بم میں12 ہزار میٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت ہے۔ باکو میں ہونے والی تیسری بین الاقوامی دفاعی نمائش میں یہ فضائی بم پیش کیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن