• news

تائیوان کو اسلحہ کی فروخت اندرونی معاملات میں مداخلت ہے: چین‘ امریکہ سے احتجاج

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چینی فوج نے امریکہ کی طرف سے تائیوان کو اسلحے کی فروخت کی مخالفت کرتے ہوئے اسکی سخت مذمت کی ہے۔ اپنی ایک پریس کانفرنس میں چین کی وزارت دفاع کے ترجمان زن  کوچھیانگ نے کہا ہے کہ چینی حکومت امریکی حکومت کے اس فیصلے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے امریکی حکومت سے شدید احتجاج کرتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے اور ایک چین کا اصول چین امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیاد ہے۔اس لیے ہم تائیوان کو امریکہ کی طرف سے اسلحے کی فروخت کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔امریکی حکومت کا یہ فیصلہ ایک چین کی پالیسی اور دونوں ممالک کے طے شدہ تین اصولی بیانات کی خلاف ورزی ہے۔ اور چین کے اندرونی امور میں مداخلت کے مترادف ہے۔

ای پیپر-دی نیشن