• news

ایران نے امریکی شہریوں کو نقصان پہنچایا تو بھاری قیمت چکانا ہو گی: جان بولٹن

واشنگٹن(این این آئی)امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے امریکی شہریوں یا اتحادیوں کو کوئی تقصان پہنچایا تو تہران کوبھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بیان صدر ٹرمپ کے اقوامِ متحدہ میں خطاب کے محض گھنٹوں بعد جاری کیا گیا جس میں امریکی صدر نے ایران پر مشرقِ وسطیٰ میں افراتفری، موت اور تباہی کا بیج بونے کا الزام عائد کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن