ٹرمپ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے مرکزی مجرم ہیں: ایران
تہران (اے ایف پی) ایرانی وزیر تیل بیجان نامدار نے کہا تیل کی قیمتوں میں اضافے کے مجرم مرکزی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ انہوں نے عالمی منڈی کو عدم استحکام سے دوچار کیا اور ان کی غیر قانونی پالیسیاں تباہ کن ہیں۔ ریاستی ٹی وی کو انٹرویو میں یہ بات کہی ۔