ااسحاق ڈار کے اثاثے فروخت کرنے کیلئے نیب کی درخواست‘ احتساب عدالت آج سماعت کریگی
سلام آباد (نا مہ نگار) قومی احتساب بیورو(نیب )نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثے فروخت کرنے کےلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے،نیب کی درخواست کو عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کردیا،آج احتساب عدالت کے جج محمد بشیر درخواست کی سماعت کریں گے۔ سپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق کی طرف سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثے فروخت کرنے کےلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی گئی، نیب نے درخواست میں موقف اپنایا اسحاق ڈار جان بوجھ کر عدالت سے فرار ہیں، چھ ماہ کا عرصہ گزر چکا ملزم تاحال عدالت پیش نہیں ہو رہا اور برطانیہ میں موجود ہے، نیب نے استدعا کی کہ ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو کو جائیداد کی فروخت کےلئے اقدامات کا حکم دیا جائے، جائیدادوں سے حاصل ہونے والا کرایہ یا دیگررقوم قومی خزانے میں جمع کرائی جائیں جو جائیدادیں عدالتی دائرہ سے باہر ہیں ان سے متعلق سیشن عدالت سے فیصلہ لیا جائے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا نیب اور عدالت اسحاق ڈار کو مفرور قرار دے چکی، اسحاق ڈار نیب کو مطلوب ہیں۔
نیب درخواست