سیمنٹ کی بوری 80 روپے مہنگی قیمت 520 سے 600 روپے کردی گئی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں 80 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سیمنٹ کی بوری کی قیمت 520 روپے سے 600 روپے کر دی گئی ہے۔ سیمنٹ ڈیلرز کے مطابق سیمنٹ حکومت کی منظوری کے بغیر مہنگا کیا گیا۔ پاکستان سیمنٹ ڈیلرز نے سیمنٹ کی قیمت میں حالیہ اضافہ مسترد کر دیا۔ چیئرمین سیمنٹ ڈیلرز آصف سعید نے کہا کہ سیمنٹ مالکان نے منی بجٹ کو جواز بنایا۔ پورے ملک میں نئی قیمت کا اطلاق گزشتہ روز سے کردیا گیا ہے۔
سیمنٹ مہنگا