قائد اعظم ٹرافی : نیشنل بنک نے اسلام آباد کو شکست دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) قائد اعظم کرکٹ ٹرافی چوتھے مرحلے میں نیشنل بنک آف پاکستان نے اسلام آباد کو اننگز اور 162 رنز سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کر لی، اسلام آباد کی ٹیم میچ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 125 رنز پر ڈھیر ہو گئی، این بی پی کی ٹیم اسلام آباد کی پہلی اننگز 167 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 454 رنز پر آﺅٹ ہوئی میچ کے تیسرے روز اسلام آباد نے 48 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے شکست سے بچنے کیلئے مزید 239 رنز درکار تھے، اسلام آباد پوری ٹیم 125 رنز پر پویلین لوٹ گئی، میر حمزہ اور عاطف جبار نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ واپڈا نے راولپنڈی کو 7 وکٹوں سے ہرا کر تیسری کامیابی حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 211 رنز کا ہدف 3 وکٹوں پر پورا کیا۔ کپتان سلمان بٹ نے 96 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔سوئی ناردرن گیس کارپوریشن نے پشاورکو ایک اننگز اور 105رنز سے ہر ادیا۔ پشاور کی ٹیم پہلی اننگز میں176رنز پر آﺅٹ ہوگئی ۔ سوئی ناردرن گیس نے 472رنز بنائے ۔ پشاور کی ٹیم دوسری اننگز میں 191رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ کراچی وائٹس نے پاکستان ٹیلی ویژن کو سات وکٹوں سے ہرادیا ۔ پی ٹی وی کی ٹیم پہلی اننگز میں 154رنز بناسکی ۔ کراچی وائٹس نے 223رنز بنائے ۔ پی ٹی وی کی ٹیم دوسری اننگز میں 120رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔ کراچی وائٹس نے ہدف تین وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ سوئی سدرن گیس نے لاہور بلیوز کو ایک اننگز اور 85رنز سے شکست دیدی ۔ سوئی سدرن گیس نے 360رنز بنائے ۔ لاہور بلیوز کی ٹیم پہلی اننگز میں 148اور دوسری میں 127رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔