• news

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت ملنا فخر ہے: جویریہ ودود

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان جویریہ ودود کا کہنا ہے پی سی بی نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گی۔قومی ویمن کرکٹ ٹیم جویریہ ودود کی قیادت میں آج بنگلہ دیش روانہ ہورہی ہے۔ پہلی بار قیادت کی ذمہ داریاں ملنے پر فخر محسوس کرتے ہوئے کپتان جویریہ کا کہنا ہے پی سی بی نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گی۔ بنگلہ دیش کے بعد ملائشیا میں آسٹریلیا اور پھر ویسٹ انڈیز میں ورلڈ کپ کھیلنا ہے۔جہاں اچھے نتائج دینے کے لیے پورا زور لگائیں گے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں غیرملکی کوچ کی نگرانی میں بھرپور پریکٹس کرکے خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔ تمام لڑکیاں بہترین پرفارمنس دے کو ملکی نیک نامی میں اضافہ کریں گی۔ بنگلہ دیش کے خلاف کھیل کر آسٹریلیا جیسی ٹف ٹائم سے تیاری کا اچھا موقع مل رہا ہے۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے کوچ مارک کولز نے کہا ہے کہ ان پاکستانی ویمنز کرکٹرز میں کسی بھی ٹیم کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کی اہلیت ہے۔ کیمپ میں کوشش کی ہے کہ ماضی میں جو غلطیاں کی ہیں ان پر کام کرکے کھیل میں نکھار آئے۔ بنگلہ دیش کو آسان حریف نہیں سمجھتے۔ ہر ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اترتی ہے۔ بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے ساتھ سیریز سے ایک اچھا کمبی نیشن بنانے میں مدد ملے گی۔ معاون کوچ اینڈی رچرڈ نے پاکستان میں ویمنز کرکٹرز کے معیار کو بہتر قرار دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ میچز میں پرفارمنس کا گراف بہتر اور نمایاں رہے گا۔

دورہ بنگلا دیش میں چار ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، 3، 4 اور 6 اکتوبر کو کھلنا میں کھیلے گی۔ ملائشیا میں آسٹریلیا کے ساتھ سیریز سے پہلے چار دن کا کیمپ گیارہ سے چودہ اکتوبر تک ہوگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے 18، 20 اور 22 اکتوبر کو طے ہیں۔ جو آئی سی سی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ برائے ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راو¿نڈ کا ایک حصہ بھی ہے۔ 3 ٹی ٹوئنٹی 27 ، 29 اور 30 اکتوبر کو ہوں گے۔ ویمنز ٹیم ملائشیا سے براہ راست ویسٹ انڈیز جائے گی جہاں 9 نومبر سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن