• news

حکومت بلاک شناختی کارڈز کا مسئلہ حل کرے‘ اے این پی نے خیبر پی کے اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

پشاور (بیورو رپورٹ) اے این پی نے پبلک شناختی کارڈ سے متعلق قرارداد خیبر پی کے اسمبلی میں جمع کرا دی۔ قرارداد اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے جمع کرائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک کے طول وعرض میں زیادہ تر پختونوں کے شناختی کارڈز بلاک ہیں۔ وزارت داخلہ ٹھوس اقدامات کرکے شہریوں کی مشکلات دور کرے۔

ای پیپر-دی نیشن