• news

مسلم لیگ ن حکومت کے100روز مکمل ہونے پر وائٹ پیپر جاری کریگی

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) حکومت کے 100روز مکمل ہونے پر اس کی کارکردگی پر تفصیلی وائٹ پیپر جاری کرے گی جس کیلئے اعدادوشمارمرتب کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق قیادت کی ہدایت پر متعلقہ ٹیم روزانہ کی بنیاد پراعدادوشمارمرتب کر رہی ہے۔ اور سو روز مکمل ہونے پر اسے وائٹ پیپر کی شکل میں ترتیب دے کر میڈیا میں جاری کیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق عوام کو مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن