وزیر خارجہ عالمی برادری کے سامنے پاکستان کا مقدمہ پیش کر رہے ہیں: ملیحہ لودھی
نیویارک (آئی این پی ) اقوامِ متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ نیویارک کام یابی سے جاری ہے، وہ عالمی برادری کے سامنے پاکستان کا مقدمہ پیش کر رہے ہیں۔ ملیحہ لودھی نے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات منسوخ ہونا قابلِ افسوس ہے، پاکستان کے ساتھ مذاکرات بھارت کے پاس اہم موقع تھا، پاکستان تمام پڑوسی ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عمل نہ ہونے سے اقوامِ متحدہ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، ہم اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں اصلاحات کے خواہش مند ہیں۔