• news

اوکاڑہ: لین دین کے تنازعہ پر ملزمان نے 3 افراد کے ناک اور کان کاٹ ڈالے

اوکاڑہ (نامہ نگار) ادھار کی رقم لینے جانے والے تین افراد پر با اثر افراد کا مبینہ وحشیانہ تشدد بااثر ملزمان نے تین افراد کے ناک اور کان کاٹ ڈالے۔ بعد ازاں چوری کا الزام لگاتے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا متاثرہ افراد کے لواحقین نے پولیس کو اصل معاملہ سے آگاہ کیا تو پولیس نے ملزمان کے خلاف کراس ورشن درج کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی دیپالپور نواب ڈوگر کے مطابق گزشتہ شب عنایت نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کے گھر میں عدنان، عمر دراز اور قادر وغیرہ چوری کی نیت سے داخل ہو گئے جن کو اہل خانہ نے قابو کر لیا، ان کے دو ساتھی ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہو گئے۔ پولیس اہل خانہ اور اہل علاقہ کی طرف سے تشدد کا نشانہ بنائے جانیو الے ملزمان کو ہسپتال منتقل کیا ان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔ اس دوران زخمی ہونیو الے تینوں افراد نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے عامر ولد نذر،عنائیت اور ذاکر وغیرہ سے ادھار کی رقم لینی تھی جب لینے گئے تو گھر میں بلوا کر تشدد کا نشانہ بنایا تیز دھار آلے سے ناک ا ور کان کاٹ ڈالے اور اس کے بعد شور مچادیا کہ ان کے گھر چوری کرنے آئے تھے پولیس نے زخمی نوجوانوں کی مدعیت میں عنایت، عامرا ور زاکر کے خلاف کراس ورشن مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے تینوں زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس اس مقدمہ کی سائینسی بنیادوں پر تحقیقات کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن