• news

افتخار چودھری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری قانون سے جواب طلب

اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلٹ پروف گاڑی کے معاملے میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری قانون سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔ ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ دوران سماعت ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ عدالت نے بلٹ پروف گاڑی واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔
، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بلٹ پروف گاڑی ، سیکورٹی اور دیگر فوائد واپس نہیں کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہٰذا ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ فاضل عدالت نے سیکرٹری قانون سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن