علامہ اقبال ائر پورٹ‘ 10 ہزار امریکی ڈالرز سمیت پاکستانی کرنسی سمگلنگ کی کوشش ناکام
لاہور (خبرنگار) علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ پر اے ایس ایف نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10 ہزار امریکی ڈالر سمیت پاکستانی کرنسی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔کرنسی سمگلنگ میں معاونت کرنے والے ازبک ائر لائن کے ملازم کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کروادیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ازبک ائیرلائن کی تاشقند جانے والی پرواز 464سے مسافر محمد عرفان نے بیرون ملک کرنسی سمگلنگ کے لیے ازبک ائر کے ٹریفک اسسٹنٹ احسن علی کو معاون کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی۔مسافر خود کسٹم اے این ایف امیگریشن کائونٹر سے کلیئرنس کے بعد سی آئی پی لائونج میں بیٹھ گیا۔جبکہ بیرون ملک ڈیپارچر لائونج سے ازبک ائرلائن کا ٹریفک اسسٹنٹ احسن علی 10 ہزار ڈالر اور پاکستانی کرنسی اپنی جیبوں ڈال کرلیجانے کی کوشش پر اے ایس ایف کے ہتھے چڑھ گیا اور اے یس ایف کے سرچ کائونٹر پر دوران تلاشی اے ایس آئی سکندر کے روکنے پر دوران تلاشی رقم برآمد ہونے پر اس کودھر لیا۔اے ایس ایف اہلکاروں نے ٹریفک اسسٹنٹ احسن علی کی نشاندہی پر مسافر کو سی آئی پی لائونج سے بلوایا۔تودوران تفتیش مسافر محمد عرفان نے رقم اپنی ہونے کا اعتراف کر لیا۔اور مسافر کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے اے ایس ایف کمپنی کمانڈر اے ڈی شبیر کی مداخلت پر مسافر کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی جبکہ ازبک ائیرلائن کا ٹریفک اسسٹنٹ احسن علی کو گرفتار کر کے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔کسٹم حکام نے ملزم کو ائر پورٹ سے کسٹم ہائوس منتقل کر دیاہے۔