• news

بجلی چوری کیخلاف جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں‘ صوبائی ٹاسک فورسز بنائینگے:وفاقی وزیر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب کی زیر صدارت حکام کا اجلاس ہوا۔ عمر ایوب نے کہا کہ حکومت جنگی بنیادوں پر بجلی چوری کی روک تھام کے اقدامات کر رہی ہے۔ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے صوبوں کی ٹاسک فورس قائم کریں گے۔ ٹاسک فورس کے ذریعے صوبوں سے سیاسی اور انتظامی مدد لی جائے گی۔ بجلی چوروں کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی۔ کریک ڈائون کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لی جائے گی۔ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات قائم کیے جائیں گے، بجلی چوری کے باعث گردشی قرضوں میں اضافہ ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر پاور ڈویژن کریک ڈائون آپریشن کی خود نگرانی کریں گے۔ وفاقی وزیر نے پیپکو سے ہر فیڈر پر ہونے والے نقصان کی رپورٹ طلب کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن