پاکستان آگہی پروگرام:اساتذہ طلبہ کادورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان وایوان قائد اعظم‘ موبائل یونٹس کے مختلف تعلیم اداروں میںلیکچر
لاہور(خصوصی رپورٹر)اکرم پبلک ہائی سکول‘ بالمقابل جنرل ہسپتال ‘کاز وے سکول‘ پاکستان منٹ اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول‘ فار بوائز‘ مزنگ اڈہ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ اور القائم ہائی سکول‘شیر شاہ کالونی‘رائے ونڈ روڈکے طلباء و طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریۂ پاکستان‘ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ چونگی امرسدھو‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ قینچی امرسدھو‘ گورنمنٹ سلمان شہید ہائی سکول‘ امامیہ کالونی شاہدرہ اوررحمت میموریل سکول‘ عمر پارک امامیہ کالونی‘ شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد378تھی۔