مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے: ادریس شاہ زنجانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں پر عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے بھارت خطے میں امن کا دشمن اور مظلوموں پر قہر ڈھا رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک ایک حقیقت ہے بھارت کچھ بھی کر لئے کشمیریوں کا جذبہ حریت بدا نہیں سکتا ۔