• news

پاکستان ایسوسی ایشن آف صوفی ازم کے زیر اہتمام تقریب آج ایوان اقبال میں ہوگی

لاہور (پ ر) پاکستان ایسوسی ایشن آف صوفی ازم (پاص) اور ایوان اقبال کمپلکس کے اشتراک سے آج شام ساڑھے پانچ بجے ایوان اقبال میں ایک شام اللہ کے نام کے عنوان سے ایک محفل ذکر وفکر ہو رہی ہے جس میں معروف صحافی شاعر اور کالم نویس سعید آسی مہمان خصوصی ہونگے جبکہ ممتاز محقق اور ڈپٹی کنٹرولر ریڈیو پاکستان ڈاکٹر حسن فاروق اللہ اور بندے کے تعلق کے بارے میں حضرت سلطان باہو کے افکار پر ایک تحقیقی مقالہ پیش کریں گے علاوہ ازیں اس موقع پر حضرت سلطان باہو کا کلام بھی پڑھ کر سنایا جائے گا۔ شیر ایوب خان اور اقبال انجم وحید سمیت دینی سماجی معاشی اور صحافتی حلقوں کی متعدد ممتاز شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن