پاک فوج میں اعلی سطح پر ترقیاتی‘ 5 میجر جنرلز کو لیفٹینٹ جنرل بنا دیا گیا
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) بری فوج کے چھ میجر جنرلوں کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میںمیجرجنرل شاہین مظہر، میجر جنرل ندیم ذکی، میجرجنرل عبدالعزیز، میجر جنرل عاصم منیر، میجر جنرل عدنان اور میجر جنرل وسیم اشرف شامل ہیں۔ واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو اتنے ہی لیفٹیننٹ جنرل، اپنی چار سالہ مدت ملازمت پوری کر کے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ ان کی جگہ لینے کیلئے نئے افسران کی ترقی کی گئی ہے۔ یکم اکتوبر کو، مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہونے والوں میں ڈی جی آئی ایس آئی، لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی شامل ہیں۔ ترقی پانے والے افسران کی نئی تعیناتیوں کا سردست اعلان نہیں کیا گیا۔
افسر ترقی