راولپنڈی: گرلز کالج ہوسٹل میں طالبہ کی پراسرار ہلاکت‘ ساتھیوں کا احتجاج
راولپنڈی + لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے + خصوصی رپورٹر) تھانہ نےو ٹاﺅن کے علاقے سکستھ روڈ مےں واقع گرلز کالج ہوسٹل مےں مقےم طالبہ پراسرار طور پر مردہ حالت مےں پائی گئی۔ طالبات نے واقعہ پر شدےد احتجاج کےا اےس اےچ او تھانہ نےو ٹاﺅن جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ رےسکےو1122 کی ٹےم بھی کالج پہنچ گئی۔ پولےس نے کالج کے اندر قائم ہوسٹل سے20 سالہ طالبہ عروج فاطمہ دختر سردار فتح خان سکنہ فتح جنگ گاﺅں ملال جاں بحق ہونے کی اطلاع جمعہ کی صبح آٹھ بجے رےسکےو1122 کو دی گئی۔ پولےس نے نعش فوری طور پر ہولی فےملی ہسپتال منتقل کردی جبکہ طالبہ کے ورثاءبھی اطلاع ملنے پر کالج پہنچ گئے۔ ابتدائی تفتےش مےں بتاےا گےا ہے کہ متوفےہ طالبہ کے دل کے عارضہ کی بھی ہسٹری تھی جس کا علاج کرےا گےا جبکہ اصل صورتحال پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آنے پر معلوم ہوگی۔ طالبہ کی اپنے ہوسٹل مےں موت کی وجہ کےا تھی ادھر کالج کی طالبات نے پولےس کو بتاےا کہ رات کو عرج فاطمہ کی طبےعت خراب ہوئی لےکن کالج انتظامےہ نے اس شکائت پر توجہ نہ دی اور وہ دم توڑ گئی۔ پولےس نے ہوسٹل کے کمرے اور باتھ روم سے شواہد بھی ےکجا کرلئے تاکہ پوسٹمارٹم رپورٹ موصول ہونے پر تفتےش کو آگے بڑھانے مےں مدد مل سکے۔ درےں اثناءوقوعہ کے بعد کالج انتظامےہ نے گےٹ بند کردیئے اور کسی کو کالج جانے کی اجازت نہ دی گئی طالبہ کے انتقال کی خبر سے طالبات مےں شدےد تشوےش پائی گئی۔ کالج انتظامےہ نے اس صورتحال کے پےش نظر کالج مےں غےر اعلانےہ چھٹی دے دی تھی ہوسٹل کی طالبات نے موقف اختےار کےا کہ ہوسٹل وارڈن نے طالبہ کی خراب طبےعت پر ہسپتال رجوع نہ کےاجاں بحق ہونے والی عروج اپنے والدین کی اکلوتی اولادتھی ، ہسپتال میں پہنچنے والی عروج کی والدہ بیٹی کی نعش کو دیکھ کر دکھ اور صدمے سے بےہوش ہوگئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پوسٹ گریجوایٹ کالج راولپنڈی کے ہاسٹل میں طالبہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور انکوائری میں جو بھی ذمہ دار ہوا، اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق طالبہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
طالبہ جاں بحق