• news

عمران نے پرویز خٹک کو انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ بنا دیا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزےراعظم عمران خان نے وزےر دفاع پروےز خان خٹک کو عام انتخابات 2018ءمےں دھاندلی کی تحقےقات کے لئے قائم کردہ24رکنی پارلےمانی کمےٹی کا سربراہ مقرر کردےا ہے۔ کمےٹی مےں حکومت اور اپوزےشن کے 12,12 ارکان شامل ہوں گے۔ پارلےمانی کمےٹی مےں قومی اسمبلی کے دوتہائی اور سےنٹ کے اےک تہائی ارکان شامل ہوں گے۔ حکومت اور اپوزےشن نے پارلےمانی کمےٹی ارکان کے نام سپےکر قومی اسمبلی اسد قےصر کو جمع کرا دئےے ہےں سپےکر قومی اسمبلی اےوان مےں کمےٹی کے قےام کا باضابطہ اعلان کرےں گے۔ کمےٹی کی تشکےل کا نوٹیفکےشن جاری ہونے کے بعد کمےٹی کام شروع کر دے گی۔ کمےٹی اپنے پہلے اجلاس مےں ٹی او آرز طے کرے گی۔
پرویز خٹک

ای پیپر-دی نیشن