• news

پرائیویٹ بنکوں کا حکومت کو پاور سیکٹر کیلئے 50 ارب روپے قرضہ دینے سے انکار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) پرائیویٹ بنکوں نے تحریک انصاف کی نئی حکومت کو قرض دینے سے انکار کر دیا۔ حکومت نے پاور سیکٹر کیلئے 50ارب روپے قرض کی درخواست کی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق آٹھ بنکوں کے کنسورشیم نے جواب دیا کہ تقریباً 600ارب روپے قرض دیا ہوا ہے۔ مزید نہیں دے سکتے۔ ذرائع وزارت توانائی نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے بجلی کے شعبے کیلئے آٹھ کمرشل بنکوں سے قرض مانگا تھا انکار کرنے والوں میں ملک کے آٹھ بڑے کمرشل بنکوں کا کنسورشیم شامل ہے اس قرض سے گردشی قرضے کی مد میں 50ارب روپے کی ادائیگیاں کرنا تھیں، گردشی قرضے کی یہ ادائیگیاں رواں ہفتے کرنی تھیں۔ سابقہ حکومت نے بنکوں سے قرض لیکر ادائیگیوں کا فیصلہ کیا جس پر نئی حکومت نے قرض مانگا ادائیگیاں نہ ہو سکیں تو آئندہ ہفتے سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ جائے گا۔ وزارت خزانہ نے سفارش کی کہ اس بار قرض دیدیں دوبارہ سابقہ ادائیگیوں کے بغیر نیا قرضہ نہیں مانگیں گے۔ وزارت خزانہ کی یقین دہانی کے بعد بنکوں نے اگلے ہفتے درخواست پر پھر غور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
قرض انکار

ای پیپر-دی نیشن