• news

اوگرا نے پٹرول 4.50، ڈیزل چار روپے لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کر دی

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی حکومت نے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، اس سلسلے میں سمری تیار کر کے پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔ آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرول کی قیمت میں 4روپے 50پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3روپے 50پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ حتمی فیصلہ وزیرِاعظم عمران خان کے احکامات کے بعد کیا جائے گا اور 30 ستمبر کو قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دی جائے گی۔ خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرول اور گیس کی قیمتوں کے تعین کا فارمولا سپریم کورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔ پٹرول پر فی لیٹر 27روپے حکومتی ٹیکس کا انکشاف ہوا ہے۔
پٹرول بم

ای پیپر-دی نیشن