• news

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے، 7 سے19 اکتوبر کے دوران اسلام آباد میں ہونگے

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات آئندہ ماہ 7 سے 19 اکتوبر کے دوران اسلام آباد میں ہوں گے۔ اس سلسلہ میں شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ مذاکرات میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے ایکشن پلان پر عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستان دہشت گردی کی فنانسنگ اور منی لانڈری کی روک تھام کے لیے تسلسل سے قوانین میں تبدیلی کررہا ہے اس سلسلے میں ایف اے ٹی ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔ ایف اے ٹی ایف کا وفد اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آئے گا۔

ای پیپر-دی نیشن