• news

سانحہ 12 مئی: سندھ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت نے سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جے آئی ٹی سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر تشکیل دی گئی۔ سربراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی ہونگے۔ جے آئی ٹی دو ہفتوں میں رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن