بھارت کے جارحانہ بیانات‘ مولانا سمیع الحق نے کل اسلام آباد میں اے پی سی طلب کرلی
رسالپور (نامہ نگار ) دفاع پاکستان کونسل کے چیئر مین اورجمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا سمیع الحق نے کل (اتوارکو) ملک بھر کے دینی اورسیاسی پارٹیوں کے سربراہان اوراہم شخصیات کی کل جماعتی کانفرنس طلب کی ہے ، جو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میںمنعقد ہوگی کانفرنس کے ایجنڈے کا اہم نکتہ بھارتی حکومت اورافواج کے جارحانہ بیانات ہیں جس پر پوری قوم کی متفقہ لائحہ عمل اوریکجہتی کے اظہار کی فوری ضرورت ہے ، مولانا سمیع الحق نے تمام سرکردہ شخصیات اور پارٹیوں سے خود رابطہ کرکے دعوت دی ہے جوانہوں نے قبول کی ہے ۔