وزیرآباد ، چنیوٹ : گھریلو ناچاقی اور بدچلنی کے شبہ میں دو افراد نے اپنی بیویوں کو قتل کردیا
وزیرآباد ، چنیوٹ (نامہ نگاران) گھریلو ناچاقی اور بدچلنی کے شبہ میں وزیر آباد اور چنیوٹ میں دو افراد نے اپنی بیویوں کو قتل کردیا۔ وزیر آباد کے نواح موضع چک بیگ میں ملزم نذیر چیمہ نے اپنی بیوی اور چار بچوں کی ماں کو تشدد کرکے مار ڈالا۔ دونوں میں علیحدگی کا مقدمہ چل رہا تھا جبکہ چنیوٹ کے چک 133 ج ب میں ملزم شہزاد نے بدچلنی کے شبہ پر اپنی بیوی ریحانہ بی بی پر تشدد کرکے اس کو قتل کر دیا اور نعش نہر جھنگ برانچ میں پھینک دی۔