لاہور :لاکھوں کی وارداتیں، گواجرانولہ میں ڈکیتی مزاحمت پرپھل فروش قتل ، ملازم زخمی
لاہور + گوجرانوالہ (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) ڈاکوئوںاور چوروںنے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔فیصل ٹائون میں شبیر کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر تین ڈاکو5لاکھ89ہزارکی نقدی، زیورات اور دیگرسامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ گوالمنڈی میںاسلم کے گھر سے تین ڈاکو4لاکھ46ہز ار، شادباغ کے علاقے میںسبحان کے گھر سے دو ڈاکو3 لاکھ80ہزار روپے، موچی گیٹ میںشہباز کے گھر سے دو ڈاکو2 لاکھ75ہزار روپے کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیا لوٹ کر لے گئے، گلشن اقبا ل میں ڈاکوئوں نے طاہر سے ایک لاکھ، شمالی چھائونی میں ڈاکوئوں نے احسان سے90ہزار، موبائل فون،نواں کوٹ میں ڈاکوئوں نے ظفر سے 80 ہزارروپے اور موبائل فون، مناواں میں ڈاکوئوں نے منیرسے70ہزاراور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں ڈاکوئوں نے یاسر سے70ہزار، شاہدرہ میں ڈاکوئوں نے عاصم سے65ہزاراورموبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے مسلم ٹائون اورنصیر آباد کے علاقوں سے 2کاریں جبکہ نواں کوٹ، گلشن اقبال، ڈیفنس سی، نشتر کالونی، سبزی منڈی، لٹن روڈ اور مصری شاہ، گڑھی شاہوکے علاقوںسے 8موٹرسائیکلیںچوری کرلیں۔گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق عزیزکراس بائی پاس کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے 7بچوں کے باپ پھل فروش کو قتل جبکہ ملازم کو شدید زخمی کر دیا۔ 30 فٹا بازار کے قریب 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے گن پو ائنٹ پر پھل فروش 55 سالہ حنیف سے گن پوائنٹ پر19 ہزار روپے لوٹ لئے۔ اس دوران حنیف کی جانب سے مزاحمت پر ڈاکوئوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حنیف موقع پر ہی جاںبحق جبکہ ملازم عثمان شدید زخمی ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ دھلے پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔