پنجاب میں قائم کمپنیوں میں کام کرنے والے 58 افسروں کونوٹس ،52 کروڑروپے وصول کئے جائیں گے
لاہور (معین اظہر سے) پنجاب میں قائم کی جانی والی کمپنیوں میں کام کرنے والے 58 افسران سے 52 کروڑ روپے کی وصولی کے نوٹس ان کو جاری کر دئیے گئے ہیں جس میںتقریبا 19 افسران کو ایک کروڑ سے زیادہ سرکاری خزانے میں جمع کروانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ سب سے زیادہ وصولی کے لئے احد خان چیمہ سے 5 کروڑ سے زیادہ کی وصولی، جبکہ سانحہ ماڈل ٹاون میں تعینات ڈی سی اور کمشنر سے بھی کروڑوں روپے کی وصولی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ نیب کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو چند روز کمپنیوں میں کام کرنے والے افسران کے متعلق ریکوری کی لسٹ فراہم کر دی گئی تھی جس کے بعد ان افسران کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں کہ وہ تین ماہ کے اندر اندر پیسے سرکاری خزانے میں جمع کرا دیں۔ فارمولے کے تحت جس افسر کو اس کی سرکاری تنخواہ سے زیادہ تنخواہ دی گئی تھی وہ اس کو ریکوری کے طور پر ڈالی گئی ہے ۔ ابھی تک سیاسی سفارشوں پر بھرتی ہونے والے ایسے افراد جن کو کروڑوں روپے کی مراعات دی گئی ان کے خلاف کارروائی شروع نہیں کی گئی ہے ۔ ان سرکاری افسران نے کہا ہے کہ وہ تو سرکاری ملازم ہیں پیسے واپس کر دیں گے جو سیاسی طور پر بھرتی ہو کر لاکھوں روپے تنخواہ لیتے رہے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے ۔ نیب لاہور کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو جو فہرست بجھوائی گئی ہے اس کے مطابق جن 19 افسران سے ایک کروڑ اس سے زیادہ کی وصولی کے نوٹس بجھوائے گئے ہیں ان میں علی سرفراز حسین کو 1 کروڑ 99 لاکھ، 17 ہزار ، ناصر جاوید 3 کروڑ 80 لاکھ 31 ہزار ، رفاقت علی بنگو کو 1 کروڑ 15 لاکھ 48 ہزار، عبدالزاق ، 1 کروڑ 76 لاکھ 99 ہزار ، ڈاکٹر سہیل انور 1 کروڑ 20 لاکھ 86 ہزار ، اکبر ناصر خان 1 کروڑ 97 لاکھ 29 ہزار ، ملک علی عامر 1 کروڑ 22 لاکھ 90 ہزار ، وسیم اجمل چوہدری 2 کروڑ 83 لاکھ ، 51 ہزار، خالد مجید 1 کروڑ 54 لاکھ ، 99 ہزار۔ نبیل جاوید 1 کروڑ 22 لاکھ ، 30 ہزار۔ نجم احمد شاہ 1 کروڑ 93 لاکھ ۔ احد خان چیمہ 5 کروڑ 14 لاکھ ۔ خالد پرویز 1 کروڑ 52 لاکھ، مجاہد شیر دل 2 کروڑ 4 لاکھ، جاوید احمد 1 کروڑ 5 لاکھ، طارق محمود 1 کروڑ 2 لاکھ، اور راشد محمود 2 کروڑ 31 لاکھ روپے ۔ وصولی کے نوٹس دئیے گئے ہیں۔ جبکہ باقی افسران سے جو ریکوری ایک کروڑ سے کم ہے کرنے کے لئے نوٹس جاری کئے گئے ہیں ان میں محمد علی عامر سے 55 لاکھ 81 ہزار ۔ محمد ذالقرنین 39 لاکھ 12 ہزار ۔ ڈاکٹر ندیم سہیل 13 لاکھ 99 ہزار ۔ جواد احمد قریشی 63 لاکھ 16 ہزار ۔ عون عباس بخاری 58 لاکھ 58 ہزار ۔ فیصل فرید 68 لاکھ 74 ہزار ۔ ڈاکٹر طاہر علی اکبر 93 لاکھ 67 ہزار ۔ توصیف دلشاد کھٹانہ 48 لاکھ 99 ہزار۔ محمد بابر چوہان 14 لاکھ 71 ہزار۔ سلیم احمد خان رانا 9 لاکھ۔ سید طاہر رضا ہمدانی 50 لاکھ 48 ہزار۔ وقار عظٖیم 81 لاکھ 11 ہزار۔ شاہد ہ فرخ نوید 7 لاکھ 86 ہزار۔ مرزا نصیر عنایت 17 لاکھ 36 ہزار ۔ شاہد زمان محمود 29 لاکھ 29 ہزار۔ نثار احمد چیمہ 61 لاکھ ۔ کیپٹن ریٹائیڑڈ محمد عثمان 91 لاکھ ۔ خالد شیر دل 41 لاکھ 83 ہزار۔ سید ہ شبنم نجف 61 لاکھ 83 ہزار۔ شکیل احمد بھٹی 22 لاکھ 12 ہزار ۔ چوہدری جمیل احمد 32 لاکھ ۔ ایاز علی خان 72 لاکھ 75 ہزار۔ محمد الیاس غوری 65 لاکھ 52 ہزار ۔ محمد اسلم شاہد 13 لاکھ 67 ہزار۔ ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان 66 لاکھ 36 ہزار ۔ نصرت طفیل گل 84 لاکھ 43 ہزار ۔ تاثیر احمد 70 لاکھ ۔ فیاض احمد موہل 91 لاکھ 88 ہزار۔ عامر حسین غازی 90 لاکھ ۔ شاہد لطیف 22 لاکھ 92 ہزار ۔ عمر فاروق 13 لاکھ 19 ہزار۔ ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی 31 لاکھ 51 ہزار ۔ ظفر اقبال 66 لاکھ 50 ہزار۔ عائشہ حمید 75 لاکھ 57 ہزار ۔ بابر رحمان 47 لاکھ 56 ہزار ۔ ذیشان جاوید 26 لاکھ۔ ظہیر عباس ملک 35 لاکھ 13 ہزار۔ کے نوٹس بھجوائے گئے ہیں۔