وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنیکی منصوبہ بندی شروع
اسلام آباد (وقائع نگار) وزیراعطم ہاؤس کو یونیورسٹی میں بدلنے کی منصوبہ بندی پر کام شرو ع کر دیا گیا ہے۔ ایچ ای سی نے وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) سے وزیراعظم ہاؤس کے ساتھ ساتھ ایوان صدر کے ماسٹر پلان طلب کرلیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعطم عمران خان کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کے اعلان کے بعد اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔ ا س ضمن میں ایچ ای سی نے سی ڈی اے سے وزیراعظم ہاؤس سمیت ایوان صدر کے ماسٹر پلان طلب کرلیے ہیں واضح رہے کہ وزیراعظم ہاؤس 137 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے جہاں پروزیراعظم ہاؤس کی عمارت سمیت دیگر جگہیں بنائی گئی ہیں۔ ایچ ای سی وزیر اعظم کے اعلان کے بعد وزیراعظم ہاؤس کی عمارت کو تعلیمی درس گاہ میں بدلنے کے لیے منصوبہ بندی کررہی ہے۔