• news

جماعۃ الدعوۃ کے رہنما خالد بشیر کے قتل میں ملوث را کے ایجنٹ دو ملزموں کو سزائے موت، تین، تین لاکھ جرمانہ

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)جماعۃالدعوۃ کے رہنما خالد بشیر کو قتل کرنے والے ملزمان کو سیشن کورٹ نے سزائے موت اور تین ، تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی ۔خواجہ ظفر قیوم اور بلال نامی ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعہ سزا سنائی گئی۔ خالد بشیر کو 2013میں شہید کیا گیا اور بعدازاں تفتیشی ایجنسیوںنے انکشاف کیا تھا کہ قتل کرنے والے ملزمان کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ہے جنہیں افغانستان میں تربیت دی گئی تھی۔ جماعۃالدعوۃ کے رہنما کے قتل میں ملوث ملزمان کیخلاف تھانہ ہربنس پورہ میں دہشت گردی اور قتل کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن