چین: 8 سالہ بچے کو ہارٹ ا ٹیک مصنوعی شاک سے جا ن بچ گئی
بیجنگ( آن لائن )چینی ہسپتال کے 30 ڈاکٹروں نے ہارٹ اٹیک کا شکار بچے کو مسلسل 5 گھنٹے تک ہاتھ سے دل پر دباؤ یعنی مصنوعی شاک فراہم کر کے اس کی جان بچالی۔ 8 سالہ بچے کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال لایا گیا، کارڈیوجینک شاک کی مشین موجود نہ ہونے پر 30 ڈاکٹروں نے 30ہزار مرتبہ دل پر دبائو ڈال کر مریض کے خون کی روانی اور دماغ کا فنکشن بحال رکھنے والا سی پی آر ٹریٹمنٹ دینے کا فیصلہ کیا۔ ڈاکٹروں کی اس انتھک محنت کے نتیجے میں بچے کی جان بچالی گئی۔