• news

مدنی ریاست کا نمونہ قائم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں:مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مدنی ریاست قائم کرنے کیلئے زبانی جمع خرچ نہیں عملی اقدامات اٹھائے جائیں یہ بات مولانا فضل الرحمان بن محمد صدر انجمن اہلحدیث اور جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے خطیب نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ فلاحی معاشرہ کے قیام کیلئے قرآن و سنت کی تعلیمات جسے نبی پاکؐ کے بعد قرار دیتی ہیں کہ عملی طور پر نافذ کرکے دکھایا قرآن کریم مقدس کتاب ہی نہیں انسانی معاشرتی زندگی کیلئے ہر پہلو کیلئے رہنمائی مہیا کرتا ہے ہمارے معاشرے میں زبوں حال کی وجہ یہ ہے کہ ہر حکمران ذاتی مفادات کا تحفظ اور اقرباً پروری کا مرتکب ہوتا ہے قرآنی تعلیمات کے مطابق حکمران عوام کو انصاف اور زندگی گزارنے کیلئے تمام وسائل مہیا کرنے کا پابند ہے لیکن ہمارے ہاں ہر کام الٹ ہونے کے نتیجہ میں محرومی اور ہر طرح کی برائی معاشرے میں پروان چڑھ رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن