• news

بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو پچھتائے گا: رائے عقیل عباس بھٹی

لاہور (پ ر) چیئرمین راجپوت سنگت رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی آزادی کا تحفظ کرنا جانتی ہے بھارتی جنرل گیدر بھبکیوں کے ذریعے ہمیں ڈرا نہیں سکتے بھارت کو معلوم ہونا چاہئے پاکستان ایٹمی قوت ہے ہم ہر محاذ پر دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں بھارت کے سرجیکل سٹرائیک دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے پاکستان نے ہمیشہ عالمی قوانین کی پابندی کی ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں میں مصروف ہے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے مظلوم کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لیں بھارت نے پاکستان کیخلاف جارحیت کی کوشش کی تو پچھتائے گا ساری قوم پاک فوج کے شانہ بنانہ ہر میدان میں دشمنی کو سبق سکھانے کیلئے تیار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن