کالا باغ ڈیم ملکی بقا اور انسانی زندگیوں کا مسئلہ ہے: اکرام اللہ خان کاکڑ
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کی پنجاب کونسل کے ممبر اور سابق کونسلر یو سی 48 مغلپورہ اکرام اللہ خان کاکڑ شیخ آصف رفیق عبدالحمید خان کاکڑ شیخ محمد عمران پروفیسر سمیع اللہ خان کاکڑ ظہر اقبال چودھری شیخ عمران مانی میاں اشرف تابندہ کاکڑ کے قاضی ساجد محمد عمر محمد علی ٹیپو نے کہا کہ کالا باغ ڈیم ملکی سلامتی بقا اور انسانی زندگیوں کا مسئلہ ہے اور آنے والی نسلوں کیلئے آب حیات کا درجہ رکھتا ہے اس پر سیاست کرنا اور ان کا مسئلہ بنانا سمجھ سے بالاتر ہے ڈیم بننا چاروڈ صوبوں کے مفاد میں خوشحالی کا ضامن ہے جو چند نام نہاد قوم پرست اس کی مخالفت کرتے چلے آ رہے ہیں وہ بیرون ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ان کے تحفظات پر مذاکرے کرائے جائیں اور سپریم کورٹ اس میں ضامن بنے اور اگر ان کے تحفظات بوگس اور فضول صد ثابت ہوں تو ان مخالفین پر وطن دشمنی اور غداری کے مقدمات دہشتگردی کی عدالتوں میں چلائے جائیں۔