ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو مبارکباد
لاہور (پ ر) چیئرمین آل پاکستان ٹیچرز فیڈریشن محمد اعظم بٹ اور صدر آل پاکسان انجمن تاجران خالد پرویز نے نومنتخب ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ احمد اویس قانون کی پاسداری، بالادستی اور جمہوری روایات کے لئے بھرپور کام کریں گے۔ وہ ایک فرض شناس اور پرعزم آفیسر ہیں اور عدلیہ کی بحالی اور جمہوریت کے لئے ہم اکٹھے جدوجہد کرتے رہے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے وکلائ، اساتذہ، ڈاکٹرز اور تاجروں کے ساتھ عدلیہ کی بحالی اور جمہوریت کے لئے بغیر کسی خوف و لالچ حق کے لئے آواز بلند کی۔