• news

قتل کیس : انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق سیشن جج مٹھی کو سزائے موت سنا دی

کراچی(آئی این پی ) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے قتل کیس میں سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری کو سزائے موت سنا دی ۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں قتل کیس کی سماعت ہوئی،سابق سیشن جج سکندرلاشاری کو حیدر آبادجیل سے عدالت میں پیش کیا گیا ، مقدے میں 22 سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے ،انسداددہشتگردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پرسابق سیشن جج سکندر لاشاری کو سزائے موت سنا دی ۔ یاد رہے سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری اور سیشن جج جیکب آباد کے درمیان خاندانی تنازع تھا جس پر سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری نے سیشن جج جیکب آباد کے بیٹے عاقب شاہانی کو 19 فروری 2014 میں جامشورہ میں قتل کردیا تھا۔
سزائے موت

ای پیپر-دی نیشن