• news

پاکستان کی معاشی صورتحال غیر تسلی بخش‘ بجلی گیس مزید مہنگائی اداروں کی نجکاری کی جائے : آئی ایم ایف

اسلام آباد(آئی این پی) آئی ایم ایف مشن اور حکومت پاکستان کے درمیان مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی صورتحال غیر تسلی بخش قرار دے دی۔ آئی ایم ایف نے معاشی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کا مشورہ بھی دیدیا۔ آئی ایم ایف نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی مذید اضافہ سمیت خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کی تجویز بھی دے دی۔ سیکرٹری خزانہ عارف احمد خان، گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اور چیئرمین ایف بی آر نے وفد سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ آئی ایم ایف مشن ریونیو، نجکاری کمیشن، وزارت تجارت اور منصوبہ بندی سے بھی ملاقاتیں کریگا۔ مزاکرات کا یہ عمل 4اکتوبر تک جاری رہے گا۔
آئی ایم ایف

ای پیپر-دی نیشن