انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کا اجلاس، زیرالتواءمقدمات جلد نمٹانے کی ہدایت
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار محمد شمیم خان کی صدارت میں صوبہ بھر کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ججز کا اجلاس ہوا۔ انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز صوبہ بھر کے آر پی اوز، ڈی آئی جی جیل خانہ جات ہوم ڈیپارٹمنٹ کے افسروں اور دیگر نے شرکت کی۔ انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز نے مقدمات کو نمٹانے پولیس افسروں نے مقدمات کے چالان اور زیر تفتیش ملزموں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے زیر التوا مقدمات جلد نمٹانے اور اشتہاری ملزم کو جلد گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات کے چالان پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اجلاس