سکھر: سول ہسپتال میں آکسیجن کی کمی‘ 3نومولود دم توڑ گئے
سکھر(آئی این پی) سکھر سول ہسپتال میں ڈاکٹر، عملے کی لاپرواہی اور آکسیجن کی کمی کے باعث تین نومولود بچے دم توڑ گئے۔ پیڈز وارڈ میں داخل صالح پٹ‘ روہڑی اور بچل آکسیجن نہ ملنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ کےخلاف احتجاجی مظاہرہ اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔ دوسری طرف آکسیجن سمیت دیگر سہولیات کے فقدان اور عملے کی لاپرواہی کے باعث ہسپتال کے پیڈز وارڈ میں داخل دیگر بچوں کی جانوں کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد دس سے زائد ہوگئی۔
سکھر