سرکاری گھر خالی کرانے کا نوٹس واپس لینے پر سپریم کورٹ نے رفیق تارڑ کی درخواست نمٹا دی
لاہور(وقائع نگار خصوصی)سپریم کورٹ نے سابق صدر رفیق تارڑ کی طرف سے سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے نوٹس کے خلاف دائر درخواست نوٹس واپس لئے جانے کی بنا پر نمٹا دی۔جسٹس ریٹائرڈ رفیق تارڑ نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے رہائش گاہ خالی کرنے کا نوٹس بھجوایا ہے۔سابق صدر کی حیثیت سے سرکاری رہائش گاہ رکھنا قانون کے تحت میرا استحقاق ہے۔رہائش گاہ خالی کرانے کا نوٹس کالعدم قرار دیا جائے۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت دیگر افسران پیش ہوئے ۔انہوں نے موقف اختیار کیا جسٹس ریٹائرڈ محمد رفیق تارڑ سے سرکاری گھر واپس کرنے کا نوٹس واپس لے لیا گیا ہے۔
رفیق تارڑ